ETV Bharat / state

یوپی کے پنچایتی انتخابات کے لیے کانگریس کمر بستہ - اردو نیوز وارانسی

اترپردیش میں پنچایتی انتخابات کا بغل بج چکا ہے۔ اس حوالے سے انتخابی میدان میں آنے کے لیے بڑی بڑی پارٹیاں بھی زور و شور سے تیاریوں میں مصروف ہوئی ہیں۔ ایک طرف جہاں اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی نے پنچایتی الیکشن کے لیے تیار نظر آ رہی ہے وہیں، کانگریس پارٹی بھی ان انتخابات کے لیے دم خم سے کمر بستہ ہے۔

raghvendra chaubey
رگھویندرا چوبے
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 7:52 PM IST

پنچایتی انتخابات کو لے کر کانگریس پارٹی کی کیا تیاریاں ہیں، اس حوالے سے کانگریس پارٹی کے بنارس سے ضلعی صدر رگھویندرا چوبے سے بات چیت کی۔

دیکھیں ویڈیو

جس میں انہوں نے پارٹی کے حکمت عملی اور تیاریوں کے تعلق سے جانکاری دی۔ رگھویندرا چوبے نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے کارکنان نہ صرف وہ پنچایتی انتخابات کو لے کر تیاریوں میں مصروف ہیں بلکہ آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں بھی زوروں پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی نگرانی خود کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کر رہی ہیں۔

انہوں نے پارٹی کے کارکنان کو الگ الگ ذمہ داریاں دی ہیں اور ہر کسی کو اپنے ذمہ داری کے تعلق سے جواب دہ بھی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے کارکنان پولنگ بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط کر رہے ہیں اور گھر جاکر عوامی رابطہ قائم کر رہے ہیں۔ یہ کام کانگریس پارٹی کے کارکنان نے تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ اب اگلی حکمت عملی کی جانب تیزی سے کام شروع ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:

جونپور: پولیس حراست میں نوجوان کی موت، ایس او سمیت تین پولیس اہلکار معطل

انہوں نے بتایا کہ کیا اس بات کا اعتراف کرنے میں کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ کانگریس پارٹی اب سے قبل کچھ خاص افراد کی پارٹی رہ گئی تھی، لیکن اب پارٹی زمینی حقائق کو کو قبول کر رہی ہے۔ اس پر سنجیدگی سے کام بھی کررہی ہے جس کا نتیجہ آنے والے انتخابات میں دیکھنے کو ملےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.