بنارس کے راج گھاٹ علاقے میں واقع حضرت چندن شہید بابا کا مزار ہے جس کا سالانہ عرس اسلامی مہینے کے اعتبار سے ماہ شعبان المعظم میں منایا جاتا ہے، اس موقع پر بنارس و اطراف کی عوام اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کرتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سنہ 1300 میں افغانستان کے کابل شہر سے بنارس آئے تھے اس کے بعد بہار کے سہسرام گئے جہاں پر جنگ میں انہیں شہادت ملی۔
حضرت چندن شہید بابا کے بارے میں یہ واقعہ مشہور ہے کہ ان کا سر بہار کے سہسرام میں اور جسم بنارس میں دفن ہے جو مرجع عوام و خواص ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ حضرت چندن شہید بابا کے مزار پر زائرین میں زیادہ تر ہندو مذہب کے پیروکار ہوتے ہیں اور ان میں بیشتر روحانی مریض ہوتے ہیں۔
روحانی سکون کے لیے بنارس و اطراف کے لوگ حضرت چندن شہید بابا کے مزار کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں قلبی سکون میسر ہوتا ہے۔