اس تعلق سے بنارس سے بی جے پی کے رہنما نوین کپور نے بتایا کہ 'سنہ 2010-11 کی بی پی ایل فہرست کے مطابق 70 فیصد غریب لوگوں کو آیوشمان بھارت کارڈ ملا ہے لیکن پھر بھی 30 فیصد ضرورت مند افراد کو ابھی بھی اس اسکیم کا فائدہ نہیں ملا ہے'۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ جس کے لیے بنارس میں بی جے پی کے ذریعہ ہر وارڈ میں آیوشمان بھارت بیداری مہم چلائی جارہی ہے اور اس کے لیے باقاعدی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
آخر میں کپور نے کہا کہ اس کیمپ کے ذریعہ ضرورت مند افراد کا آیوشمان کارڈ بنایا جائے گا، اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے یہ کیمپ وارانسی کے 90 وارڈوں میں لگایا جائے گا اور ضرورت مند افراد کا آیوشمان کارڈ بنایا جائے گا۔