ETV Bharat / state

بنارس : گوگل کے سی ای او اور ملازمین کا نام مقدمہ سے خارج - سی ای او ملازمین کا نام مقدمہ سے خارج کیا

بنارس کے بھیلو پور کے گوری گنج کے رہائشی گرجا شنکر جیسوال نے ایف آئی آر میں لکھوایا ہے کہ ویڈیو میں غازی پور کے رہنے والے وشال نے وزیر اعظم مودی کے خلاف گانا گایا ہے۔

سی ای او و ملازمین کا نام مقدمہ سے خارج کیا

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 4:06 PM IST

اتر پردیش کی پولیس نے ایک کیس سے گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور دیگر ملازمین کا نام خارج کر دیا ہے۔ دراصل یوٹیوب پر وزیر اعظم مودی کی ایک قابل اعتراض ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اس معاملے میں بنارس کے بھیلو پور تھانہ میں گوگل کے سی ای او سمیت 18 افراد کے خلاف آئی ٹی آئی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

وہیں، اس معاملے میں ایس ایس پی امت پاٹھک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'گوگل انڈیا کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر گوگل کے سی ای او سمیت دیگر ملازمین کا نام ایف آئی آر سے خارج کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

گوگل کے سی ای او و ملازمین کا نام مقدمہ سے خارج کیا

بنارس کے بھیلو پور کے گوری گنج کے رہائشی گرجا شنکر جیسوال نے ایف آئی آر میں لکھوایا ہے کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ ایک ویڈیو موصول ہوا۔ اس میں میں غازی پور، ننہرا کے وشنو پور کے رہائشی وشال غازی پوری عرف بادل اور ان کی اہلیہ سپنا سمیت دیگر نے وزیر اعظم مودی کے خلاف یہ گانا گایا ہے۔

گرجا شنکر جیسوال نے ایف آئی آر میں لکھوایا ہے کہ 'اس میں وزیر اعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرے کیے گئے ہیں۔ یہ ویڈیو فیس بک پر اپلوڈ کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے وشال غازی پور کو فون کر کے اعتراض کیا لیکن وشال نے ویڈیو ہٹانے کے بجائے الٹا انہیں دھمکی دی، جس کے بعد انہوں نے ایف آئی آر درج کرا دیا'۔

یہ بھی پڑھیے
راموجی فلم سٹی 18 فروری سے دوبارہ سیاحوں کا استقبال کرے گی

واضح رہے کہ اس مقدمہ میں وشال، سپنا، چندن، سی ایس بادل، سجیت گوتم، ہردیے راج کپور، سنجیو کمار، بودھ، سورج کرشنا، اشیش نائک، وی کے سنگھ، پنکج، ایس این بودھ، وی جی میوزک کمپنی، جے بھیم ریکارڈنگ اسٹوڈیو، گوگل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ سنجے کمار، سی ای او سندر پچائی اور ڈائریکٹر کو شامل کیا گیا تھا۔ لیکن تفتیشی کاروائی میں گوگل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ سنجے کمار، سی ای او سندر پچائی اور ڈائریکٹر کے خلاف کوئی ثبوت نہ ملنے پر ان کا نام کیس سے خارج کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.