ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی آج سے 18 سال کے اوپر کے نوجوانوں کو کورونا کا ٹیکہ بغیر سلاٹ بک کرائے لگائے جانے کی شروعات ہو گئی ہے اسی کے تحت میرٹھ کے مسلم آبادی والے احمد نگر علاقے کے لکھی پورا ہیلتھ پوسٹ پر بھی 18 سال کے اوپر کے نوجوانوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔
اس دوران ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ سماجی تنظیم و مقامی کارپوریٹروں نے علاقے میں گھر گھر جاکر لوگوں سے کورونا کا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی اور کورونا ویکسینیشن کو لیکر غلط فہمی کے ماحول کو ختم کرتے ہوئے عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔ جس کی وجہ سے ٹیکہ کاری مراکز پر بڑی تعداد میں لوگ پہنچ کر کورونا کا ٹیکہ لگوا رہے ہیں۔
میرٹھ میں جس طرح سے کورونا ویکسینیشن کی شروعات کے ساتھ ہی عوام میں کورونا ٹیکہ کاری کو لیکر جو غلط فہمی کا ماحول دیکھا جا رہا تھا اس غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے آج شہر میں سبھی کمیونٹیز کے درمیان جاکر افسران ویکسین کو لیکر پھیلائی جا رہی غلط فہمی کو نہ صرف دور کر رہے ہیں بلکہ ان کے ذریعے دوسرے لوگوں کو بھی کورونا ویکسینیشن کرانے کے لیے ہموار کررہے ہیں تاکہ آنے والی تیسری لہر سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: ویکسیشن سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالہ کے لیے میٹنگ