میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت 15 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 13 جنوری کو میرٹھ کے کیلاش پرکاش اسپورٹس اسٹیڈیم اور سبھارتی میڈیکل کالج میں ایک خاص میگا ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ کھلے ماحول میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کیا جا سکے۔
گزشتتہ دنوں اسکولوں میں بچوں کے لیے لگائے ویکسینیشن کیمپ میں کافی کم تعداد میں طلباء نے ویکسن لگوائی تھی۔ اس کی ایک بڑی وجہ اسکولوں میں چھٹیوں کو بھی بتایا جا رہا ہے ایسے میں اب بچوں کو انفیکشن سے بچاتے ہوئے کھلے میدان میں ویکسینیشن کیمپوں کا اہتمام کیا جارہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے الیکش سے قبل بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی سو فیصد ویکسینیشن کیا جائے گا۔
یوپی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن مہم میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے اسی کے تحت میرٹھ میں بھی اب عوام کو سو فیصد ٹیکہ کاری کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے میگا ویکسینیشن کیمپوں کے ذریعے عوام کو ویکسینیٹ کیا جا رہا ہے۔