ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران اترپردیش حج کمیٹی کے سیکریٹری راہل گپتا نے بتایا کہ 17 جولائی سے لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں کے عازمین حج کو ٹیکے لگائے جائیں گے، جو کہ انجکشن اور ڈراپس کی شکل میں ہوں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے عازمین حج سے گزارش کی ہے کہ سبھی لوگ انڈین حاجی انفارمیشن سسٹم ایپ اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرلیں، تا کہ اس میں دی گئی معلومات ان کی مددگار ثابت ہو سکیں۔
واضح رہے کہ اس ایپ میں حج سے جڑی ہوئی تمام معلومات درج ہیں، لیکن عازمین حج کو اس بات کی دشواری ہوگی کہ جو باتیں ایپ میں ہیں وہ انگریزی زبان میں ہے، نا کہ اردو یا ہندی زبان میں۔