ETV Bharat / state

Kids Died After Drinking Syrup نوئیڈا میں تیار کی گئی دوا پینے سے ازبکستان میں بچوں کی موت پر دواساز فرم پر چھاپہ

نوئیڈا میں تیار کی گئی دوا پینے سے ازبکستان میں 18 بچوں کی موت ہوگئی جس کے بعد دواساز فرم پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ Kids Died After Drinking Syrup

دواساز فرم پر چھاپہ ماری
دواساز فرم پر چھاپہ ماری
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 2:33 PM IST

نوئیڈا میں تیار کی گئی دوا پینے سے ازبکستان میں بچوں کی موت

نوئیڈا: ازبکستان میں بھارتی دوا ساز فرم کا کھانسی کا سیرپ پینے سے 18 بچوں کے ہلاکت کی خبر آرہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد مرکزی محکمہ صحت الرٹ ہو گیا ہے۔ سینٹرل فارماسیوٹیکل ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر-67 میں واقع بھارتی فارماسیوٹیکل فرم ماریون بائیوٹیک لمیٹیڈ پر چھاپہ مارا اور تیار کردہ ڈاک 1-میکس کھانسی کے سیرپ کا نمونہ جانچ کے لیے بھیج دیا ہے، ساتھ ہی محکمہ نے مینوفیکچرر کے تیار کردہ سیرپ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ادویات کے نمونے کی رپورٹ آنے کے بعد کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسی کمپنی کی ادویات سے یہ اموات ہوئی ہیں۔ Kids Died After Drinking Syrup

ازبکستان نے ایک بیان جاری کر کے الزامات عائد کیے: ازبکستان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دوا ساز کمپنی پر الزام لگایا ہے کہ بھارت میں تیار کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ Marion Biotech Limited کی دوا Doc-1 Max بچوں کو ان کی صحت خراب ہونے پر دی گئی تھی جس کو پینے سے بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ دوا نوئیڈا میں بنتی ہے۔ مرکزی حکومت نے ازبکستان میں بچوں کی اموات کو بھارتی کھانسی کے شربت سے جوڑنے کے بعد بچوں کی ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کی ہے۔

کمپنی پر چھاپہ مار کارروائی Raid on Pharmaceutical Firm: موصولہ اطلاعات کے مطابق، Doc-1 Max دوا مئی 2021 میں بنی ہے۔ جس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ اپریل 2024 تک ہے۔ محکمہ کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی کو ادویات باہر سے سپلائی کرنے کی اجازت ہے۔ یہ اجازت مرکزی حکومت سے حاصل کی گئی ہے۔ 18 بچوں کی ہلاکت کے بعد 4 ٹیموں کے مشترکہ افسر نے کمپنی پر چھاپہ مارا۔ جہاں کمپنی میں بننے والی دوائی کا نمونہ سینٹرل ڈرگس ریگولیٹری کو بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ لوکل ایجنسی بھی پانچ نمونے جانچ کے لئے ہیں۔ جن میں سیرپ ،ٹیبلٹ اور سیرپ میں ملا جانے والا کچا مٹیریل ہے یہ راحت کی بات ہے کہ کمپنی کا انڈیا میں کوئی مارکیٹ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Vitamin A Supplementation in Noida نوئیڈا میں وٹامن اے سپلیمینٹیشن پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.