ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ڈیفینس ایکسپو میں ایک 'یو ایکس او ہینڈلنگ روبوٹ' کی نمائش کی گئی ہے جو ہزار کلو گرام تک کے بموں کو سنبھال اور ناکارہ کر سکتا ہے۔ تمام خصوصیات سے آراستہ اس روبوٹ کو جلد ہی بھارتی فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔
آنے والے دنوں میں بھارتی فضائیہ کی طاقت میں زبردست اضافہ ہونے جارہا ہے، جس کی وجہ سے ایئر فورس دشمن کے ہر ارادے کو ناکام بنا دے گا۔
ایئر فورس کو آنے والے دنوں میں ایسا ہتھیار ملنے والا ہے، جو فضائیہ کے لیے برہماسترا ثابت ہوگا۔
ڈی آر ڈی او سائنسدان مریدوکانت پاٹھک نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے انیکس پلوڈیڈ آرڈنینس روبوٹ کی خصوصیات کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ یو ایکس او ہینڈلنگ روبوٹ ایک ہزار کلوگرام تک کے بموں کو ناکارہ کرسکتا ہے۔ یہ پہلا ایسا روبوٹ ہے جو اتنے بڑے بم کا ایک ساتھ ڈیفیوز کر سکتا ہے۔
کٹنگ میکنجم بم کے سیل سے فیوز کو الگ کر دیتا ہے جس سے بم ناکارہ ہوجاتا ہے۔ اس میں ایک ماسٹر کنٹرول اسٹیشن ہوتا ہے، جسے ٹرک پر لے جاتے ہیں اور دو کلو میٹر دور سے اسے آپریٹ کرتے ہیں۔
اس میں ایک سے زیادہ کیمرے کی مدد سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔لوڈر پلیٹ فارم پر تعمیر ہونے کی وجہ سے یہ کہیں بھی آسانی سے جاسکتا ہے۔ اس میں واٹر جیٹ سے کولڈ کٹنگ کی جاتی ہے تاکہ اس میں کوئی چنگاری نہ ہو۔