ٹریفک پولیس نے کانگریس کی رہنما اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو اسکوٹی سے لے جانے والے کانگریس کے رہنما کا 6100 روپے کا چالان کاٹا ہے۔
دراصل کانگریس کے رکن اسمبلی دھیرج گرجر کے ساتھ اسکوٹی پر سوار ہو کر پرینکا گاندھی سنیچر کی شام کو سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری سے ملنے جا رہی تھیں۔
اس دوران نہ تو کانگریس کے رکن اسمبلی دھیرج گرجر نے ہیلمیٹ پہنا تھا اور نہ پرینکا گاندھی نے، جس کے لیے ان کا چالان کاٹا گیا۔