ETV Bharat / state

اتر پردیش: مختلف سڑک حادثات میں چھ کی موت، تین زخمی

ریاست اترپردیش کے قنوج اور بریلی میں دو مختلف سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثات
سڑک حادثات
author img

By

Published : Jan 16, 2020, 6:02 PM IST

اتر پردیش پولیس نے بتایا کہ قنوج کے تروا علاقے میں لکھنئو۔آگرہ ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار کار پلٹ جانے سے دو خواتین سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی، فگوا بھٹہ گاؤں کے نزدیک جمعرات کی صبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی، کار سے تین لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ بریلی میں وین اور سرکاری بس کی ٹکر میں تین لوگوں کی موت اور تین دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ مراد آباد۔فرخ آباد قومی شاہراہ پر سنجار پور گاؤں کے نزدیک صبح ایک وین مخالف سمت سے آرہی بس سے ٹکراگئی۔

اس حادثے میں شیو شنکر (60 برس)، ان کے فرزند راہل (28برس) اور راہل کا چچا زاد بھائی دیپک(25برس) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس حادثے میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.