اترپردیش میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے،گزشتہ کچھ دنوں میں تیزی کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔
صوبے میں آج 69 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، آگرہ میں سب سے زیادہ 149، نوئیڈا میں 82، میرٹھ میں 65، غازی آباد میں 27، شمالی میں 22، سہارنپور میں 53، سیتا پور میں 14، فیروز آباد میں 25، کانپور میں 18، بلند شہر میں 12، مراد آباد میں 21، باغپت میں 14، بستی میں 16 اور دارالحکومت لکھنئو میں 75 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔
کرونا وائرس اتر پردیش کے 44 اضلاع میں پھیل چکا ہے اور مثبت کیسز کی تعداد 727 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت لکھنئو کی بات کی جائے تو یہاں پر گزشتہ روز تک 44 افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ یہ تعداد آج 75 ہوگئی۔
کرونا وائرس لکھنئو میں مزید نہ پھیل سکے اس کے لیے 13 علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ریاست میں اب تک51 مریض روبہ صحت ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج کئے جا چکے ہیں، ڈسچارج کئے گئے افراد میں آگرہ سے 10، غازی آباد سے 7، نوئیڈا سے 13، میرٹھ سے 9، دارالحکومت لکھنئو سے 6، کانپور، شاملی، مرادآباد اور کھیری سے ایک ایک لوگوں کو جبکہ پیلی بھیت سے دو لوگوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 11 اموات ہوئی ہیں جن میں بستی، میرٹھ، وارانسی، بلند شہر، شاملی میں ایک ایک لوگ کی موت جبکہ مراد آباد میں دو اور آگرہ میں چار اموات ہوئی ہیں۔
جن ممالک میں کرونا وائرس پھیلا ہوا ہے وہاں سے اتر پردیش میں اب تک 74 ہزار 446 لوگ واپس آئے ہیں، کرونا ٹیسٹ کے لیے اب تک 19 ہزار 506 سیمپل جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں 18 ہزار 595 رپورٹ نیگیٹیو(منفی) آئی ہے۔
اس دوران لاک ڈاؤن بھی کر دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس اور ضلع انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے اور کوشش میں ہے کہ کوئی بھی شخص بغیر ضرورت گھر کے باہر نا نکلے تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
اس کے علاوہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں 75 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔