رکن اسمبلی فہیم احمد نے اردو ٹیچر بھرتی سے متعلق کہا کہ سنہ 2016 میں 16460 ٹیچروں کی بھرتی نکالی گئی تھی، جس میں 12460 ٹیچروں کی بھرتی کی گئی، اور باقی 4000 اردو ٹیچروں کی بھرتی آج تک نہیں کی گئی۔
جب کہ کورٹ کا فیصلہ بھی ان 4000 ٹیچروں کے حق میں آیا تھا، اس کے باوجود بھی اردو ٹیچر کی بھرتی نہیں کی جا رہی ہے۔ یہ حکومت اردو تعلیم کو فروغ دینا نہیں چاہتی جب کہ ریاست اتر پردیش میں اردو کو دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس بھرتی کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم آئندہ اسمبلی اجلاس میں ٹیچر بھرتی معاملے کو رکھیں گے۔
اردو ٹیچر کی بھرتی پوری نہ کرنے کا الزام بی جے پی حکومت پر لگاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اس دور میں تعلیم کو فروغ نہیں دینا چاہتی ہے۔