ETV Bharat / state

اتراکھنڈ سانحہ: امروہہ کے پانچ افراد لاپتہ

امروہہ ضلع کے سید نگالی کے پانچ مزدور اتراکھنڈ میں آئی تباہی کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ تباہی کے بعد سے لاپتہ مزدوروں سے گھر والوں کی سے بات نہیں ہو سکی ہے، جس کی وجہ سے ان مزدوروں کے گھروں میں غم کا ماحول ہے۔

uttarakhand glacier burst: five persons missing of amroha district
اتراکھنڈ سانحہ: امروہہ کے پانچ افراد لاپتہ
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 7:11 PM IST

اترپردیش کے ضلع امروہہ کے پولیس اسٹیشن سید نگلی کے گاؤں سوہنت گڑھی کے رہنے والے پانچ مزدور روہت، مہیپال، کویندر، تھان سنگھ اور سنی دت تین مہینے پہلے اتراکھنڈ کے سرائے سوٹا میں ٹاور کھڑا کرنے کا کام کرنے گئے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

اتراکھنڈ میں ہونے والی تباہی سے قبل ان مزدوروں کے گھر والوں نے ان سے بات کی تھی، لیکن اس تباہی کے بعد سے ان مزدوروں سے رابطہ نہہں ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ان خاندانوں میں غم کا ماحول ہے۔

جب ان لاپتہ مزدوروں کے لواحقین سے بات کی گئی تو ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔ پانچوں مزدوروں کے گھر والوں نے بتایا کہ ہماری سیلاب آنے سے چند گھنٹے پہلے بات ہوئی تھی، لیکن تباہی کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

uttarakhand glacier burst: five persons missing of amroha district
امروہہ کے پانچ افراد لاپتہ

انہوں نے بتایا کہ اس گاؤں کے کئی لوگ تین ماہ قبل کام پر گئے تھے، جن میں سے افراد افراد پہلے ہی واپس آ گئے تھے۔ باقی مزدوروں نے کہا تھا کہ ہم ایک دن بعد آئیں گے، ایک دن کا کام باقی ہے۔ لیکن اس کے بعد ان سے ان سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور اب ان کی تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

آندھرا پردیش: 50 مسافروں پر مشتمل بس میں بھیانک آتشزدگی

جب سے ان مزدوروں سے رابطہ ٹوٹا ہے تب سے گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ مزدوروں کے گھر والوں کے ساتھ ساتھ گاؤں کے بہت سے گھروں میں بھی چولہا نہیں جلا ہے۔ ہر کوئی مزدوروں کی واپسی کا منتظر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.