ETV Bharat / state

کھیت سے دوشیزہ کی لاش برآمد

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 4:17 PM IST

تاپگڑھ میں مشتبہ حالت میں آج صبح ایک دوشیزہ کی لاش ملی ہے، پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

girl found dead
girl found dead

ریاست اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ پٹّی کوتوالی علاقے کے اڑیہ ڈیہ بازار کے نزدیک ججنی پور کے نزدیک سے اتوار کی صبح مشتبہ حالات میں کھیت میں ایک دوشیزہ کی لاش پائی گئی۔

ڈی ایس پی پٹّی رمیش چندر نے بتایا 'اڑیہ ڈیہ بازار کے نزدیک ججنی پور میں کھیت سے برآمد لاش کی شناخت 16 سالہ شالنی پال بنت رام پرساد پال کے طور پر کی گئی'۔

یہ بھی پڑھیے
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز
عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
کورونا کے خلاف جنگ میں ہر شہری سپاہی ہے: مودی

انہوں نے مزید کہا 'متوفیہ کل شام گھر سے نکلی تھی جس کی لاش آج صبح کھیت سے برآمد ہوئی۔ اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر موت کا سبب دریافت کرنے کے لئے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے ضلع اسپتال بھیجا'۔

انہوں نے کہا 'پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے پر آئندہ قانونی کارروائ کی جائے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.