ETV Bharat / state

یوپی میں ریکارڈ 817 معاملے، مجموعی تعداد 25ہزار کے قریب - امت موہن پرساد

بدھ کو ریاست میں 24890نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے ساتھ ہی ریاست میں ابھی تک مجموعی نمونوں کے جانچ کا نمبر 781584 ہوگیا۔ بدھ کو مجموعی نمونوں کی جانچ میں سے 5 سیمپل والے 1779 اور 10 سیمپل والے 195 پول ٹیسٹ شامل ہیں۔

UTTAR PRADESH RECORDS HIGHEST NUMBER OF CORONA CASES IN A SINGLE DAY
یوپی میں ریکارڈ 817 معاملے، مجموعی تعداد 25ہزار کے قریب
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 7:46 PM IST

اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ریکارڈ 817 کورونا وائرس کے نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں مجموعی مصدقہ متاثرین کی تعداد 24825 ہوگئی۔ جبکہ جمعرات کو 17 اموات ہوئی ہیں۔
اسٹیٹ اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) امت موہن پرساد نے بتایا کہ ریاست میں کورونا متاثرین کی ریکوری شرح 69.36 فیصد ہوگئی ہے جو کہ قومی ریکوری شرح سے تقریبا 10 فیصدی زیادہ ہے۔ اس وقت قومی شرح 59.43 فیصدی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ریاست میں 6869 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 17221مکمل طور سے شفایاب ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت 6874افراد کووڈ اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈ میں ہیں جبکہ 4495ادارہ جاتی قرنطینہ میں ہیں۔
پرساد نے بتایا کہ بدھ کو ریاست میں 24890نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے ساتھ ہی ریاست میں ابھی تک مجموعی نمونوں کے جانچ کا نمبر 781584 ہوگیا۔ بدھ کو مجموعی نمونوں کی جانچ میں سے 5 سیمپل والے 1779 اور 10 سیمپل والے 195 پول ٹیسٹ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں تقریبا 1.55 لاکھ طبی اہلکار پر مشتمل ٹیم نے 1.14 کروڑ گھروں تک رسائی حاصل کرتقریبا 5.82 کروڑ افراد کی اسکریننگ کی ہے۔وہیں کووڈ ہیلپ ڈسک سے 2553 افراد میں علامات کی نشاندہی کی بنیاد پر ان کی ٹیسٹنگ کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.