ETV Bharat / state

پرینکا نے اتر پردیش میں 15 دن میں 100 افراد کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا - پرینکا نے اتر پردیش

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں پندرہ دنوں میں 100 لوگوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

پرینکا چوپڑا
پرینکا چوپڑا
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 3:13 PM IST

ریایست اترپردیش میں کانگریس کی انچارج جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا 'گزشتہ تین دن میں ریاست میں دو مہاتماؤں سمیت پانچ افراد کا قتل ہوا ہے۔ یہ سارے واقعات سنگین تشویش کے باعث ہیں اور ان کی غیر جانبداری سے جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے'۔

انہوں نے ٹوئیٹ کیا ”اپریل کے پہلے 15 دن میں ہی اتر پردیش میں سو افراد کا قتل ہوگیا۔ تین دن پہلے ایٹہ میں پچوری خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں مشتبہ حالات میں پائی گئیں۔ کوئی نہیں جانتا ان کے ساتھ کیا ہوا“۔

انہوں نے کہا ”آج بلند شہر میں ایک مندر میں سونے والے دو سادھوؤں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایسے سنگین جرائم کی گہرائی سے جانچ پڑتال ہونا ضروری ہے اور اس وقت کسی کو بھی اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ منصفانہ جانچ پڑتال کرکے مکمل سچ ریاست کے سامنے لانا چاہئے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے“۔

سادھوں پر حملے کی اگر بات کریں تو اترپردیش سے پہلے مہاراشٹر میں بھی دو سادھوں کا قتل کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں یہ سادھو سفر پر تھے، اور بیچ راستے میں بھیڑ نے ان کا قتل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.