ضلع پنچایت انتخابات کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کے افسران نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج ضلع پنچایت کے چیئرمین اور پنچایت ممبران کی مدت کار بھی ختم ہو گئی ہے۔
پنچایت الیکشن کو لیکر متعلقہ افسران کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق 800 سے زائد رائے دہندگان والے بوتھوں کی نشاندہی کی جائے گی۔
ضلع میں پانچ ایسے پولنگ بوتھ ہیں جہاں 800 سے زیادہ ووٹرس ہیں۔ جن میں سید نگر کے دو، مِلک کا ایک، شاہ آباد کا ایک اور سوار کا ایک شامل ہے۔
اس کے علاوہ جن بوتھوں پر 800 سے کم رائے دہندگان ہیں ان بوتھوں پر ووٹر کو منتقل کیا جائے گا۔ 22 جنوری تک ووٹر لسٹ کو فائنل کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔ تمام ووٹر لسٹیز بلاک اور تحصیل دفاتر میں موجود ہیں۔ جن پر شکایات کو لیکر کام کیا جا رہا ہے۔