ETV Bharat / state

Guidelines Regarding Crackers on Diwali آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے دیوالی پر پٹاخوں سے متعلق ہدایات جاری - دیوالی پر پٹاخوں سے متعلق ہدایات جاری

اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ نے اگلے ہفتے پیر کے روز دیوالی کے پیش نظر آتش بازی اور پٹاخے پھوڑنے کے سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت کا اہم تہوار دیوالی کا جشن دھنتیرس سے ہی شروع ہوتا ہے۔ بورڈ نے اس سال ہفتہ کے روز دھنتیرس کے بعد آتش بازی کا استعمال شروع ہونے سے پہلے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔Guidelines regarding crackers on Diwali

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 20, 2022, 11:22 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ نے اگلے ہفتے پیر کے روز دیوالی کے پیش نظر آتش بازی اور پٹاخے پھوڑنے کے سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔بورڈ کی طرف سے ایک بیان میں جمعرات کے روز بتایا گیا کہ یہ رہنما ہدایات سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں جاری کی گئی ہیں۔ اس کے تحت لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف مقررہ معیار کے مطابق ہی پٹاخے پھوڑیں۔ اونچی آواز والے پٹاخے استعمال نہ کریں۔ آلودگی کے اصولوں کے مطابق، بورڈ نے دیوالی کے دوران صرف 125 ڈی بی سے 145 ڈی بی کی آواز پیدا کرنے والے پٹاخوں کی اجازت دی ہے۔Guidelines regarding crackers on Diwali

واضح ر ہے کہ بھارت کا اہم تہوار دیوالی کا جشن دھنتیرس سے ہی شروع ہوتا ہے۔ بورڈ نے اس سال ہفتہ کے روز دھنتیرس کے بعد آتش بازی کا استعمال شروع ہونے سے پہلے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے تحت بورڈ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پرسکون علاقوں میں دھماکہ خیز آواز والے گن پاؤڈر کے استعمال سے گریز کریں۔ بورڈ نے پُرسکون علاقہ کا مطلب واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت تعلیمی ادارے، عدالتیں، مذہبی مقامات اور اسپتالوں کے علاوہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے اعلان کردہ علاقوں کے 100 میٹر کے اندر کےدائرے کو پرسکون علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو آلودگی سے پاک دیوالی منانے کی ترغیب دیں۔ اس کے ساتھ ہی بورڈ نے تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ طلبہ کو ہوا اور صوتی آلودگی کے اثرات کے بارے میں آگاہ کریں، تاکہ وہ سبز دیوالی منانے پر آمادہ ہوں۔ بورڈ نے کہا ہے کہ بازار میں صرف سبز پٹاخے ہی فروخت کیے جائیں اور لوگ سبز پٹاخوں کا استعمال کریں۔ بوریم سالٹ سے پاک پٹاخوں کو گرین بارود کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ بورڈ نے مقررہ وقت کے اندر گرین کریکر کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: TN Govt Appeals On Deepavali Celebration تمل ناڈو میں سبز، شور سے پاک دیوالی منانے کی اپیل

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.