ETV Bharat / state

'ایودھیا فیصلے پر یو پی پولیس کے انتظامات قابل تعریف'

author img

By

Published : Nov 28, 2019, 7:30 PM IST

پانڈوچیری کی گورنر و سابق آئی پی ایس افسر کرن بیدی نے اترپردیش پولیس کی جم کر تعریف کی۔

'ایودھیا فیصلے پر یو پی پولیس کے انتظامات قابل تعریف'
'ایودھیا فیصلے پر یو پی پولیس کے انتظامات قابل تعریف'

کرن بیدی نے کہا کہ پریاگ راج میں کمبھ میلے کا کامیاب انعقاد اور ایودھیا میں باربری مسجد، رام مندر معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاست میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے یو پی پولیس قابل تعریف ہے۔

47ویں آل انڈیا پولیس سائنس کانفرنس کے دو روزہ پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیدی نے کہا کہ پریاگ راج میں کمبھ کے انعقاد اور 9 نومبر کو سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد۔رام مندر معاملے پر فیصلہ سنانے کے بعد ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے انتظامات قابل ستائش ہیں۔
بیدی نے دعوی کیا کہ پولیسنگ بیٹ سسٹم کافی کارگر اور نظم ونسق کو برقرار کھنے و کرائم کو روکنے میں کافی معاون ہے۔

سینئر پولیس افسر نے کہا کہ سینئر پولیس افسران کو اس بات پر خاصی نگاہ رکھنی چاہئے کہ پولیس بیٹ سسٹم موثر ہو اور اس کے لیے ڈیوٹی پر لگائے گئے کانسٹیبل اس علاقے کے افراد سے مانوس ہوں۔
انہوں نے پولیس کے جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو شہریوں کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر دینا چاہئے خاص کر سینئر شہری،غریب اور خواتین کے ساتھ بہتر ڈھنگ سے پیش آئے اس سے سماج میں آپ کو شہرت ملے گی۔بیدی نے مسجد،گرودواہ اور مندر جانے والے افراد کی عزت کرنے کا مشورہ دیا۔
آل انڈیا پولیس سائنس کانفرنس 1997 کے بعد یوپی میں منعقد ہورہا ہے۔کانفرنس کے مختلف اجلاس میں پولیس افسران،ریسرچ اسکالر اور دیگر ماہرین اپنا پیپر پیش کریں گے۔

کانفرنس کا اختتام جمعہ کو ہوگا جس میں وزیر داخلہ امت شاہ پروگرام کے مہمان خصوصی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مہان اعزازی ہوں گے۔
وزارت داخلہ اور بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے 47 آل انڈیا پولیس سائنس کانفرنس کا لکھنؤ میں انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کانفرنس میں پولیسنگ میں اصلاحات،فیلڈ میں پولیس کو درپیش چیلنجز اور ضروری اقدامات،فورنسک سائنسیز :وسائل کی تجدید اور تحقیق میں اس کا بہتر استعمال،خواتین و اطفال کی سیکورٹی،نئے اقدامات اور اس کے فوائد جیسے موضوعات پر ماہرین تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.