ETV Bharat / state

Ghaziabad Conversion Case غازی آباد تبدیلی مذہب معاملے میں مولانا عبد الرحمٰن پر این ایس اے عائد - غازی آباد تبدیلی مذہب معاملہ

غازی آباد میں تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار مولانا عبدالرحمٰن پر این ایس اے لگا دیا گیا ہے۔ یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ اب ان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے مولانا عبد الرحمٰن پر آن لائن گیمنگ ایپ کے ذریعے نوجوانوں کا مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Ghaziabad Conversion Case
Ghaziabad Conversion Case
author img

By

Published : Jul 13, 2023, 7:59 AM IST

نئی دہلی/غازی آباد: غازی آباد میں ایک گیمنگ ایپ کے ذریعے تبدیلی مذہب کے ملزم مولانا عبدالرحمان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ این ایس اے کی سفارش ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ نے کی ہے۔ غازی آباد پولیس نے عبدالرحمان کو 10 جون کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ممبئی سے گرفتار کیے گئے ایک اور ملزم شاہنواز عرف بدو کے خلاف بھی قومی سلامتی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تحقیقات میں ان کے پاکستان سے روابط پائے گئے۔ پولیس کے مطابق پاکستان سے آنے والی کچھ ای میلز کی جانکاری ملی تھی۔ اس کے ساتھ ان کے فون میں پاکستان کے 30 کے قریب نمبرز بھی محفوظ پائے گئے۔ جانکاری کے مطابق بدو نے تقریباً 350 کالز پاکستان میں کیے تھے۔

غازی آباد کے اے سی پی ابھیشیک سریواستو نے اس معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں اتر پردیش میں تھانہ کاوی نگر میں امتناع مذہب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ آج ملزم عبدالرحمان کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جس میں انہیں ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق این ایس اے کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چار جون کو غازی آباد میں ایک نوجوان کے تبدیلیٔ مذہب کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں آن لائن گیمنگ ایپ کے ذریعے نوجوانوں کا مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک گروہ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا۔ اس کیس میں مولانا عبدالرحمان اور شاہنواز عرف بدو کو گرفتار کیا گیا۔ مولانا عبدالرحمن پر این ایس اے لگا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بدو کے معاملے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Online Conversion Case آن لائن مذہب تبدیلی معاملے میں ملزم شاہنواز 15 جون تک ٹرانزٹ ریمانڈ پر

این ایس اے کیا ہے؟

نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) ایک ایسا قانون ہے جس کے تحت اگر کسی شخص کا ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونا منظر عام پر آتا ہے تو اس شخص کو بغیر کسی اطلاع کے حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ ملزم کو بغیر کسی الزام کے 12 ماہ تک جیل میں رکھ سکتے ہیں۔ اگر حکومت کو لگتا ہے کہ اگر کوئی شخص امن و امان میں خلل پیدا کر رہا ہے تو اس پر این ایس اے لگا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.