ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی سمیت تمام اضلاع میں بدھ سے تمام درجات کے اسکول کھل گئے ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ برس بعد اسکول پہونچے طلباء کافی جوش میں نظر آئے۔ اسکول آنے والے طلباء کا اساتذہ نے استقبال کیا۔ ساتھ ہی کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے خاص ہدایات بھی دی گئیں۔ یہی نہیں طلباء کو اس موضوع پر بیدار کرنے کے لیے جگہ جگہ پر تشہیر پمفلیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔'
- مزید پڑھیں: دہلی: نویں سے بارہویں جماعت تک اسکول کھلے
- راجستھان: پانچ ماہ بعد اسکول اور کالج میں رونق
- تلنگانہ: اسکولز آنے والے طلبہ آن لائن تعلیم سے متفق نہیں
ٹیچرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیڑھ برس بعد اسکول کھلنے کی وجہ سے بچوں کو پڑھانا آسان نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر بچے اپنا پرانا سبق بھول چکے ہیں۔ اس لیے انہیں ریمیڈیل کلاسیز دیئے جارہے ہیں۔ بعد میں انہیں نصاب کے مطابق پڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ طلباء جو ابھی نہیں آرہے ہیں ان کے والدین سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ تاکہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں جس سے ان کا خوف ختم ہو۔'