ETV Bharat / state

اترپردیش: مودی آج مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز اترپردیش کے ضلع جھانسی اور مہوبہ میں 6250 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔

اترپردیش: مودی آج مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 8:07 AM IST

نئی دہلی: ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی آج جمعہ کے روز اترپردیش کے ضلع جھانسی اور مہوبہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 6250 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'وزیر اعظم پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت سہ پہر تقریباً 3.45 بجے مہوبہ میں کئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

پی ایم او نے کہا کہ ان پروجیکٹس کی کل لاگت 3250 کروڑ روپے سے زیادہ کی ہے اور ان کی تکمیل سے مہوبا، ہمیر پور، باندہ اور للت پور اضلاع میں تقریباً 65000 ہیکٹر اراضی کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی، جس سے اس خطہ کے لاکھوں کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس علاقے میں پینے کے پانی کی قلت بھی دور ہوگی۔

اس کے بعد وزیر اعظم جھانسی کے گروٹھا میں 600 میگاواٹ کے الٹرا میگا سولر پاور پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پی ایم او نے بتایا کہ یہ پروجکٹ 3000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور اس پروجیکٹ سے سستی بجلی فراہم ہوگی۔

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم جھانسی میں 'اٹل ایکتا پارک' کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس پارک کا نام سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ پی ایم او کے مطابق یہ پارک 11 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا ہے اور یہ تقریباً 40 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ اس میں لائبریری کے ساتھ ساتھ اٹل بہاری واجپئی کا مجسمہ بھی ہوگا۔ یہ مجسمہ مشہور مجسمہ ساز رام سوتار نے بنایا ہے، جن کا اہم کردار 'اسٹیچو آف یونٹی' میں بھی رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.