ETV Bharat / state

اترپردیش: عربی مدارس کے ماڈرن ٹیچرز، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ پریشان - اقلیتوں کے لئے شروع کی گئی اسکیم

اترپردیش میں جدید علوم کی تربیت دینے والے ماڈرن ٹیچرز کی تنخواہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ایک تنازعہ بن گئی ہے۔

اترپردیش: عربی مدارس کے ماڈرن ٹیچرز، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ پریشان

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 7:11 PM IST

اترپردیش، مئو کے مختلف عربی مدارس میں طلبا کو عصری علوم سے روشناس کرانے کے لیے ماڈرن ٹیچرز کی تقرری عمل میں لائی گئی تھی۔ 1993 میں مدرسہ جدیدکاری اسکیم کے تحت اس وقت کی اٹل بہاری واجپئی حکومت نے ملک گیر پیمانے پر یہ پروگرام شروع کیا تھا۔ مقصد یہ تھا کہ مدارس کے طلبا کو سائنس و ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی بنیادی معلومات فراہم کی جائے۔

اترپردیش: عربی مدارس کے ماڈرن ٹیچرز، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ پریشان

اس اسکیم کے تحت صرف اترپردیش میں ہی تقریبأ 24 ہزار سائنس ٹیچرز کی تقرری عمل میں آئی۔ ابتدائی دور سے ہی جدید علوم کی تربیت دینے والے ماڈرن ٹیچرز کی تنخواہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ایک تنازعہ بن گئی ہے۔

ریاستی حکومت سے منظور شدہ ڈیمانڈ لیٹر مرکزی حکومت کے محکمہ انسانی وسائل کو ارسال کیا جاتاہے۔ڈیمانڈ لیٹر کی بنیاد پر مرکزی حکومت سے ماڈرن ٹیچرز کی تنخواہ کا بڑا حصہ جاری ہوتا ہے۔ ابتدا سے اب تک ماڈرن ٹیچرز کو کبھی یکسوئی سے تنخواہیں جاری نہیں ہوئیں۔ تہوار بھی ان سائٹس ٹیچرز کے لئے کوئی خوشخبری لیکر نہیں آتا۔ مفلسی کے حالات میں اپنے بچوں کو دلاسہ دینا ان کی مجبوری ہے۔

تنخواہ کے لئے ماڈرن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کئی بار احتجاج کیا گیا، لیکن یہ بے سود ہی رہا۔ موجودہ بی جے پی حکومت اقلیتوں کے لئے شروع کی گئی اپنی سابقہ حکومت کی فلاحی اسکیم سے منہ پھیر رہی ہے۔ مدارس کے ماڈرن ٹیچرز کے لئے ضابطہ ملازمت بھی طے نہیں کیاگیا ہے۔ مدرسہ جدیدکاری اسکیم کے تحت مقرر کیے گئے ماڈرن ٹیچرز میں کچھ تو ریٹائر ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.