ETV Bharat / state

اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے طلبا کامل اور فاضل کا امتحان دینگے

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 4:25 AM IST

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ کامل اور فاضل کے آخری درجے کے امتحانات منعقد کئے جائینگے ۔ مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ امید ہے کہ امتحانات جولائی کے آخری ہفتے میں ہوں ۔تاہم اس پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے

طلبا کامل اور فاضل کا امتحان دینگے
طلبا کامل اور فاضل کا امتحان دینگے

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ امید ہے کہ امتحان جولائی کے آخری ہفتے میں ہونگے۔ تاہم ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں لیاگیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کو بھی سی بی ایس ای بورڈ، یو پی بورڈ، آئی سی ایس ای بورڈ کی طرز پر امتحان منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اب مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ کامل اور فاضل آخری سال کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں امتحان دینا ہوگا۔

مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے کہا کہ کامل اور فاضل کے امتحان کب ہوں گے؟ اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔ تاہم امید ہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں امتحانات منعقد ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ پروٹوکول کے مطابق سینٹرز بنائے جائینگے ۔ اور پہلے کے مقابلے طلبا کو کم سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔

اس کے برعکس مدرسہ انتظامیہ کے لئےیہ امتحانات عید الاضحی کے پہلے کرانا مناسب ہوگا ۔کیونکہ امتحانات کے بعد نتائج آنے میں وقت لگے گا۔ اگر پہلے امتحانات ہوتے ہیں تو امسال کی پڑھائی زیادہ متاثر نہیں ہوگی۔ ماہ اگست سے تمام طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ کابینی وزیر نند گوپال نندی نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام تسلیم شدہ و سرکاری امداد یافتہ مدارس کے طلبا کو تعلیمی سیشن 2020-21 میں 10 ویں اور 12 ویں کے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مدرسہ بورڈ کے تقریبا 16 ہزار مدارس میں وسطانیہ اور فوقانیہ کے امتحانات بھی اس بار نہیں ہوئے

بورڈ نے طلبا کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وبائی امراض کو دیکھتے ہوئے درجہ اول سے 8 ویں ، 9 ویں اور 11 ویں جماعت کے طلبا کو اگلے کلاس میں پرموٹ کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں :مدرسہ بورڈ امتحانات کی تاریخ میں توسیع

نند گوپال نندی نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی طرف سے تجویز کردہ تعلیمی سیشن 2020 کے بورڈ امتحانات میں سیکنڈری کلاس (10 ویں) اور سینئر سیکنڈری کلاس (12 ویں) کے رجسٹرڈ طلبہ کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.