اتر پردیش مدرسہ بورڈ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، 14 مئی سے 23 مئی تک ہونے والے امتحانات کے لیے ریاست بھر میں تقریباً ایک لاکھ باسٹھ ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں. امتحان کے دوران نقل نویسی کو روکنے کے لیے حکومت اور محکمے کی جانب سے سی سی ٹی وی اور ویب کاسٹ کے ذریعے نظر رکھی جا رہی ہے، محکمہ مدرسہ بورڈ کی جانب سےمعیّن کیے گئے فلائنگ دستے نے سینکٹروں امتحانی مراکز پر جاکرامتحانات کا جائزہ لیا۔
Commencement of UP Madrasa Board Examinations
منشی، مولوی کامل، عالم اور فاضل درجات کے لئے یو پی مدرسہ بورڈ امتحانات کی شروعات آج سے ہو گئی ہے، میرٹھ ضلع کی اگر بات کی جائے تو یہاں دس امتحانی مراکز پر 4352 طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔
شہر میں بنائے گئے تین مراکز منصبیہ عربی کالج مدرسہ اسلامیہ اور نیشنل انٹر کالج میں بھی آج صبح 07.30 بجے سے امتحان کاآغاز ہوا، طلبا کی کم ہوتی تعداد پر محکمہ بورڈ کے افسران کا کہنا ہے کہ حکومت کی سختی کے پیش نظر امتحان میں طلباء کی تعداد کم تو ہوئی ہے لیکن اب اس میں پڑھنے والے طلباء آگے رہے ہیں، امتحان کے تاخیر سے شروع ہونے کے معاملہ پر افسران کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش یہی رہے گی کہ امتحان کے نتیجے وقت پر آئے تاکہ طلباء آگے داخلہ لے سکیں۔
مزید پڑھیں:UP Madarsa Board Exam 2022: یوپی مدرسہ بورڈ امتحانات کا چودہ مئی سے آغاز
یوپی مدرسہ بورڈ امتحانات میں انتظامات کو لےکر پہلے بھی سوال اٹھتے رہے ہیں، گزشتہ دو سالوں میں بورڈ نے انتظامات کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وسائل کی کمی کا اثر آج بھی نظر آتا ہے۔