یوپی حکومت کی جانب سے اتر پردیش مدرسہ بورڈ امتحان کے فارم داخل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ایسے میں سالانہ امتحانات کا عمل محض رسمی ادائیگی کے دائرے تک محدود ہو کر رہ جائے گا کیونکہ مدرسہ منتظمین کے مطابق واضح طور پر نصاب کی مکمل تیاری کے بغیر تعلیم پر طالب علموں پر اس کا بوجھ آئندہ سال کے تعلیمی نظام کو بھی متاثر کرے گا، جس کے نتائج طالب علموں کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔
مدرسہ منتظمین کے مطابق آن لائن تعلیم میں 25 فیصد طالب علم ہی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے سالانہ امتحان میں شامل ہونے والے طالب علموں کی تعداد بھی کم ہی رہے گی۔
مزید پڑھیں:
وزیراعظم کو مدعو کرنے کے فیصلے کا اے ایم یو برادری نے خیر مقدم کیا
اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے امتحان کی تیاری سے متعلق ایک طرف جہاں بورڈ اس کی تیاریوں میں مشغول ہے۔ وہی مدارس کے اساتذہ پشو پیش میں ہے کہ آخر بورڈ امتحان میں طالب علموں کے بہتر نتائج کے لئے اس سال کے تعلیمی سیشن کو آن لائن یا آف لائن جلد سے جلد مکمل کیا جا سکے۔