اترپردیش کی دار الحکومت لکھنؤ کے حج ہاؤس میں عازمین حج کو ویکسین لگوانے کے لئے طلب کیا گیا تھا، جس میں 761 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔ جن کو ٹیکہ نہیں لگ پایا، وہ مقدس سفر پر پرواز کرنے سے پہلے کبھی بھی لگوا سکتےہیں۔
اترپردیس اقلیتی امور کے وزیر لکچھمی نارائن چودھری نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اتر پردیش سے تقریباً 32 ہزار 400 عازمین حج مقدس سفر پر جا رہے ہیں۔
انہیں کوئی بیماری نہ ہو، اسی لیے ٹیکہ لگایا گیا تاکہ بہتر طریقے سے وہ اپنے فرائض کو انجام دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ لکھنؤ سے تقریباً 14 ہزار سے زائد عازمین حج پر جارہے ہیں۔ حاجیوں کے خدمت کے لئے صوبہ کی یوگی حکومت پہلی بار 161 خادم حجاج کو روانہ کر رہی ہے، جو اپنے آپ میں ایک بڑی تعداد ہے۔
اقلیتی امور کے وزیر لکچھمی نارائن چودھری نے حج ہاؤس میں آم کا درخت لگا کر لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اپنے علاقوں کی خالی زمین پر درخت لگا کر اپنے فرائض کو انجام دیں۔
اس بار اتر پردیش حج ہاؤس میں 1000 درخت لگائے گئے۔