ETV Bharat / state

اٹاوہ: قتل سے مشتعل مقامی افراد سڑکوں پر اترے - سڑک پر اتر آنے سے اکدل میں افراتفری مچی

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے اکدل علاقے میں ایک نوجوان کے قتل سے مشتعل مقامی افراد سڑکوں پر اتر آئے اور آگرہ۔کانپور نیشنل ہائی وے کو جام کر کے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

اٹاوہ: قتل سے مشتعل مقامی افراد سڑکوں پر اترے
author img

By

Published : Nov 13, 2019, 2:39 PM IST

قتل کے بعد لوگوں کے سڑک پر اتر آنے سے اکدل میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ مشتعل افراد نے آگرہ کانپور نیشنل ہائی وے پر جام لگانے کے بعد پولیس ٹیم پر زبردست پتھراؤ کیا جس میں ایک داروغہ اور ایک صحافی سمیت دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مقتول کا نام منوج کمار راجپوت ہے جو اکدل علاقے کے لدھیات محلہ کا رہنے والا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر) ڈاکٹر رام یش سنگھ نے بتایا کہ مقتول کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ کچھ افراد اس کو گھر سے پکڑ کر لے گئے اور پرائمری اسکول کے پیچھے اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور پھر اسے پھانسی کے پھندے سے لٹکا دیا۔ صبح جب لوگوں نے اس کی لاش دیکھی تو وہ مشتعل ہوگئے۔ قتل کی واردات کے بعد موقع پر پولیس ٹیم پہنچ گئی جو حالات کو پرامن کرنے کے اقدام کررہی ہے۔

Intro:Body:

uttar pradesh: locals protest in etawah

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.