ETV Bharat / state

میرٹھ: خود کشی معاملہ میں ملزمین کی گرفتاری کیلئے وکلا کا احتجاج

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک وکیل کی خودکشی کے معاملہ میں ملزمین پر ابھی تک کسی بھی طرح کی کارروائی نہ ہونے پر وکیل برادری نے میرٹھ کے اے ڈی جی زون سے ملاقات کی۔

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 9:05 PM IST

lawers protest in meerut
lawers protest in meerut

میرٹھ کے وکیل اومکار کی خودکشی معاملے میں ابھی تک ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے سے وکیل برادری میں ناراضگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے سبب شہر کے ہزاروں وکیل جلوس کی شکل میں میرٹھ اے ڈی جی زون کے پاس پہنچے اور جلد از جلد ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

وکلاء کا احتجاج

وکیل کی خودکشی کے معاملے سے متعلق مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔ اس دوران کچہری میں کسی بھی کام کاج متاثر ہورہا ہے۔

ایک جانب جہاں سرکاری کام کاج کا نقصان ہو رہا ہے وہیں، عوام کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ہڑتال جلد ختم ہو اسی غرض سے ہزاروں وکلاء نے پیدل مارچ نکال کر میرٹھ اے ڈی جی زون سے ملاقات کر اپنے مطالبات پیش کئے۔

واضح رہے کہ وکیل سوسائد نوٹ کے مطابق تقریباً 14 لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی تھی لیکن ان تمام ملزمین پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے وکلاء برادری میں ناراضگی کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.