ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں توہین رسالت معاملے میں علما کی مشاورت، عوام سے بازار بند رکھنے کی اپیل - PUNISHMENT FOR THE INSOLENT PROPHET

جموں کے منڈی میں علما نے مقامی لوگوں سے توہین رسالت کے خلاف احتجاجاً سنوار منڈی کو بند کھنے کی اپیل کی۔

منڈی میں توہین رسالت مآب پر مشترکہ مشاورت
منڈی میں توہین رسالت مآب پر مشترکہ مشاورت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2024, 12:43 PM IST

منڈی میں توہین رسالت مآب پر مشترکہ مشاورت (ETV Bharat)

منڈی (جموں و کشمیر): حضورِ اقدس کی شان میں گستاخی معاملے میں ملزم کے خلاف مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہر ہے۔ اسی سلسلے میں پورے ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اب آئے دن اس طرح کے واقعات اپنے ملک میں بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

یتی نرسمہانند سرسوتی کے حضور محمد کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان کے بعد پورے ملک کے مسلمانوں میں شدید غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پورے ملک میں جگہ جگہ یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور اس پر ایف آئی آر درج کرنے اور گرفتار کرنے کی مانگ بھی کر رہے ہیں۔

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی مشترکہ طور پر ایک اہم مشاورت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سید شاہد حسین بخاری نے کی۔ اس میٹنگ میں یہ طے پایا کہ آج سنوار منڈی میں ٹریفک، کاروباری ادارے اور دوکانیں بند رہیں گی۔ اس سلسلے میں ایک پر امن اور احتجاجی ریلی کے دوران تحصیلدار منڈی کو یادشت بھی پیش کی جائے گی۔ اس کے لیے تمام سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف تنظیموں اور علماء کرام بھی شریک ہوں گے اور عوام سے بھی جوق در جوق اس احتجاجی ریلی میں شرکت کی استداعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میٹنگ کے دوران بارہ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی سماجی کارکن محمد فرید ملک کریں گے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن طور پر احتجاج کریں۔ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بلکہ جمہوری قانون کے مطابق پر امن طریقے سے احتجاج ہوگا اور بازار بند رکھا جائے گا۔ اس احتجاج و بند کا اہم مقصد حکومت وقت سے ملزم کو پھانسی کی سزاء دینے کا مطالبہ کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.