ETV Bharat / state

Transgender Registration in UP: خواجہ سراؤں کے سروے کے بعد شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت - اتر پردیش کِنّر کلیان بورڈ کی ہدایت

اتر پردیش کِنّر کلیان بورڈ Uttar Pradesh Kinnar Kalyan Board کی نائب صدر سونم چشتی نے کہا کہ حکومت، خواجہ سراؤں کی ترقی، فلاح و بہبود اور اعزاز کے لئے بہتر اور سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ خواجہ سراؤں کا سروے کرانے کے بعد اُن کے حق میں مزید بہتر اسکیم بناکر اُنہیں فائدہ پہنچانے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ زبردستی خواجہ سرا بنانے اور بہروپیہ خواجہ سراؤں کے پکڑے جانے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ Transgender Registration in UP

Transgender Registration in UP: خواجہ سراؤں کے سروے کے بعد پورٹل پر اندراج کرکے شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : May 26, 2022, 5:46 PM IST

بریلی: ریاست اتر پردیش کے بریلی میں 'اتر پردیش کِنّر کلیان بورڈ' کی نائب صدر سونم چشتی کی قیادت میں ضلع انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں خواجہ سراؤں کی ترقی، فلاح و بہبود کے لیے بنیں سرکاری اسکیمز سے فائدہ پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔ UP Kinnar Kalyan Board Vice President Sonam Chishti on Transgender Registration

خواجہ سراؤں کے سروے کے بعد شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت

اس موقع پر نائب صدر سونم چشتی نے کہا کہ حکومتیں، خواجہ سراؤں کی ترقی، فلاح و بہبود اور اعزاز کے لئے بہتر اور سنجیدگی سے کام کر رہی ہیں۔ خواجہ سراؤں کا سروے کرانے کے بعد اُن کے حق میں مزید بہتر اسکیم بناکر اُنہیں مستفید کیے جانے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ زبردستی خوانہ سرا بنانے اور بہروپیہ خواجہ سراؤں کے پکڑے جانے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ Sonam Chishti on Transgender Registration

سونم چشتی نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو خواجہ سراؤں کے متنازعہ اور استحصال کے معاملوں میں مداخلت کرکے انصاف کیے جانے کی ہدایت کی ہے۔ سونم چشتی نے افسران کو خواجہ سراؤں کے سروے کے بعد پورٹل پر اندراج کرکے شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت، خواجہ سراؤں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیئے کوشاں ہے۔ لہذا، اس میں کسی طرح کی بدعنوانی اور لاپرواہی نہیں ہونی چاہیئے۔ Sonam Chishti Meeting With District Administration in Bareilly

اُنہوں نے ضلع مجسٹریٹ شیوا کانت دیویدی سے کہا کہ وہ محکمہ سماجی بہبود سے حکومت کی ہدایات کے مطابق اسکیم تیار کرائیں اور پھر خواجہ سراؤں کی اکثریتی آبادی والے علاقے میں طبی سہولت، کورونا ویکسینیشن اور کاؤنسلنگ کیمپ منعقد کرائیں۔ اتر پردیش ٹرانسجینڈر ویلفیئر بورڈ یوپی ٹی ڈبلو بی کی نائب صدر سونم چشتی نے ضلع مجسٹریٹ کے میٹنگ میں تاخیر سے آنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ Transgender Registration in UP

یہ بھی پڑھیں: First Transgender Leader of J&K: جموں و کشمیر خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر عام آدمی پارٹی میں شامل

دراصل سونم چشتی، طے وقت پر ضلع کلیکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں پہنچ گئیں، لیکن وہاں نہ تو ضلع مجسٹریٹ شیوا کانت دیویدی موجود تھے اور نہ ہی ایس ایس پی روہِت سنگھ سجوان۔ تقریباً بیس منٹ بعد ضلع مجسٹریٹ پہنچے تو سونم نے اُنہیں اپنا پروٹوکال یاد دلایا اور کہا کہ اُنہیں حکومت اتر پردیش کی کرم فرمائی پر منتخب نہیں کیا گیا ہے، بلکہ وہ عدالت عظمٰی کی ہدایت پر منتخب ہوئی ہیں۔ اس لیئے افسران کو درجہ ریاستی وزیر کی حیثیت اور پروٹوکال کا اندازہ ہونا چاہیے۔ Transgender Registration in UP

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.