ETV Bharat / state

UP Khadi Department کھادی محکمہ رواں برس فیشن شو منعقد کرے گا

وزیر راکیش سچان نے کہا کہ کھادی اور دیہی صنعت ایک اہم محکمہ ہے۔ اس کا براہ راست تعلق دیہی معیشت سے ہے۔ گاؤں والوں کے لیے خود روزگار کا سب سے طاقتور ذریعہ بھی ہے۔ اس لیے نافذ اسکیموں کے فائدے آخری پائیدان پرموجود شخص تک پہنچنا چاہیے۔

کھادی محکمہ رواں برس فیشن شو منعقد کرے گا

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 7:24 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کھادی اور دیہی صنعت کے وزیر راکیش سچان نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اسکیموں پر عمل آوری کے لیے خاطر خواہ بجٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ بجٹ کا صد فیصد استعمال یقینی بنایا جائے۔ بجٹ سرنڈر ہونے کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سچان نے آج کھادی بھون میں محکمہ جاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران عہدیداروں کو یہ ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کھادی کے ملبوسات کو جدید شکل دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے بنکروں کو این ایف ٹی کے ذریعے ایک ماہ کی تربیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جن بنکروں نے تربیت حاصل کی ہے اس کو وہ عملی جامہ پہنائیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جو بنکر تربیت حاصل کر چکے ہیں ان کا فائدہ انہیں حاصل ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ان بنکروں کے لیے بھی ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے جنہوں نے تربیت حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ کھادی کے ملبوسات کو فروغ دینے کے لیے تحقیق کی جائے اور نئے ڈیزائن تیار کرنے میں کھادی اداروں کی مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی میں نئے ڈیزائن متعارف ہونے سے کھادی مصنوعات کی جانب لوگوں کی کشش بڑھے گی اور فروخت میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛Chinese Language Students چینی زبان کے 13 طلبا کو نوکری کی پیشکش

وزیر کھادی و دیہی صنعت نے کھادی کو فروغ دینے کے لیے ماضی کی طرح اس سال بھی کھادی فیشن شو کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ اہلکاروں کی پنشن اور دیگر واجبات وغیرہ سے متعلق زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے چیف ایگزیکٹو افسر کی صدارت میں 28 اگست کو ’’یوم تصفیہ‘‘ کا انعقاد کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.