کانپور: اترپردیش حکومت کا کہنا ہے کہ گنگا ندی کو صاف ستھرا رکھنے کے مقصد سے چمڑا فیکٹریوں کے خلاف یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ملک کی تمام ریاستوں سے گنگاندی میں غسل کرنے کے لئے لوگ آتے ہیں۔ اسی کے پش نظر ان فیکٹریوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کی وجہ سے ندی میں آلودگی زیادہ پھیلتی ہے۔
کانپور کی لیدر فیکٹریوں پر یہ الزام ہے کہ ان کی ٹینر یوں سے نکلنے والے کچڑے کے سبب گنگا ندی آلودہ ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں انہیں نوٹس دیا گیا تھا۔ ٹینری مالکان سے بات کرنے پر پتہ چلا ہے کہ تقریبا 400 چمڑا فیکٹریوں سے نکلنے والا ٹینریوں کا پانی ایک بڑے نالے کے ذریعہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کو جاتا ہے جہاں پر پانی کو صاف کیا جاتا ہے۔ پانی کو صاف کرکے کھیتی کے لئے یا پھر گنگا ندی میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس صاف صفائی کے لئے ٹینیری والوں سے پیسہ بھی معاوضہ بھی وصول کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Chinese Manjha چائنیز مانجھے کی زد میں آکر درجنوں افراد زخمی
کانپور لیڈر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نیّر جمال کا کہنا ہے کہ ٹینری والوں کو گنگا کو آلودگی کرنے کے لئے بدنام کیا گیا ہے۔ گنگاندی کو آلودہ کرنے کے لئے ٹینری والوں کو قصوروار قرار دیا جاتا ہے۔ جہاں فیکٹری نہیں ہے وہاں بھی گنگا ندی آلودہ ہے لیکن ان سبھوں کے لئے چمڑے کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال دو مہینے کے لئے چمڑا فیکٹریوں کو بند کر دینے سے کاروباریوں کو زبردست نقصان ہوتا ہے۔ ان دو مہینوں میں ہمیں کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اب ہمیں آرڈر بھی کم ملتا ہے۔