ETV Bharat / state

Free Rations Twice a Month in UP: غریبوں کے لیے مہینے میں دو بار مفت راشن

author img

By

Published : May 23, 2022, 6:33 PM IST

حکومت کی جانب یومیہ مزدور اور غریبوں کو مفت راشن اب پھر سے مہینے میں دو بار مل سکے گا وہیں نا اہل کارڈ ہولڈر سے کارڈ جمع کرنے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔ UP Govt Announced Free Rations

مہینے میں دو بار مفت راشن
مہینے میں دو بار مفت راشن

کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن میں کاروبار متاثر ہونے کے بعد غریب مزدوروں کے لیے حکومت اتر پردیش کی جانب سے مہینے میں دو بار مفت راشن مہیا کرایا جا رہا تھا، مفت سرکاری راشن اسکیم کے تحت اب حکومت اترپردیش کی جانب سے یومیہ مزدور اور غریبوں کو مہینے میں دو بار پھر سے مفت راشن مل سکے گا لیکن اب صرف انہی خاندانوں کو مفت راشن مل سکے گا جو اس کے واقعی میں اس راشن کے اہل ہیں جبکہ نااہل کارڈ ہولڈرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا راشن کارڈ جمع کردیں تاکہ غریب، ضرورتمند اور مزدور افراد تک یہ راشن پہنچ سکیں۔ Resumption of Free Ration Scheme

غریبوں کے لیے مفت راشن

غریب خاندانوں کے لیے مہینے میں دو بار مفت راشن اسکیم کے تحت مفت تیل، چنا اور نمک بھی مہیا کرایا جا رہا ہے جسے پاکر کارڈ ہولڈرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں مفت راشن سے غریبوں کو تھوڑی راحت تو ضرور ملی ہے۔ وہیں حکومت نے ایسے کارڈ ہولڈر کو راشن کارڈ جمع کرنے کی اپیل کی ہے جو صاحب حیثیت ہیں تاکہ مستحق خاندانوں تک راشن پہنچ سکے۔ Free Rations Twice a Month in UP

مندرجہ بالا لوگوں کو مفت راشن نہیں دیا جائے گا

وہیں ڈسٹرکٹ سپلائی افسر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مفت راشن کا فائدہ اصل غریب تک پہنچنا چاہیے اس کا فائدہ اسی وقت پہنچ سکتا ہے جب نااہل کارڈ ہولڈرز اپنا کارڈ جمع کرائیں گے، انہوں نے ایسے لوگوں سے جلد سے جلد اپنا راشن کارڈ جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔ کورونا وبا کے قہر میں لاک ڈاؤن کے سبب یومیہ مزدور اور غریب خاندانوں کے لیے سرکاری مفت راشن روزی روٹی کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہو رہا تھا، موجودہ وقت میں مہنگائی کے پیش نظر حکومت کی جانب سے مفت سرکاری راشن اسکیم کے دوبارہ شروع کیے جانے پر عوام کو کچھ راحت تو ضرور مل سکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.