ETV Bharat / state

یوپی میں ایک کروڑ طلبہ کو ملیں گے اسمارٹ فون-لیپ ٹاپ - منی آنگن باڑی و اسسٹنٹ رضاکاروں

ریاست کے 28 لاکھ سرکاری ملازمین اور پنشن پانے والوں کو یکم جولائی 2021 سے 11 فیصدی اضافہ کے ساتھ 28 فیصدی مہنگائی بھتہ دیا جائے گا۔

Yogi adittyanath
یوگی ادتیہ ناتھ
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 8:03 PM IST

اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے ایک کروڑ طلبہ کے لئے تمام سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسمبلی میں عبوری بجٹ پر بحث کے دوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت بی اے، ایم اے اور ڈپلومہ کورس کر رہے طلبہ و طالبات کو اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ دستیاب کرائے گی۔ اس کے لیے بجٹ میں تین ہزار کروڑ روپئے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مسابقہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو مسابقہ جاتی بھتہ اور اسکالرشپ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے 28 لاکھ سرکاری ملازمین اور پنشن پانے والوں کو یکم جولائی 2021 سے 11 فیصدی اضافہ کے ساتھ 28 فیصدی مہنگائی بھتہ دیا جائے گا۔ ایک بڑے اعلان کے تحت وزیر اعلی نے کہا کہ مافیا کے قبضے سے آزادی کرائی گئی زمین پر غریب اور ضرورت مندوں کے لئے مکان بنائے جائیں گے۔

خطاب کے دوران وزیر اعلی نے اپوزیشن پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مشکل وقت میں جب پوری حکومت سڑک پر تھی اور لوگوں کی خدمت کررہی تھی اس وقت اپوزیشن کے لیڈرگھروں میں آرا فرما رہے تھے۔ حکومت کی حصولیابیاں گناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بغیر تفریق کے حکومت کی اسکیمات کو سماج کے ہر طبقے تک پہنچا رہے ہیں۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ یہ پہلی وبا تھا جب بھوک کی وجہ سے کسی غریب نے دم نہیں توڑا، اپوزیشن نے غریبوں کو مفت راشن تقسیم پر بھی اعتراض کیا تھا۔

کورونا بحران میں فیلڈ ملازمین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے ایک جانب جہاں روزگار سیوکوں، پی آر ڈی جوان ، آشا، آنگن باڑی رضاکاروں، منی آنگن باڑی و اسسٹنٹ رضاکاروں، روزگار سیوکوں وغیرہ کے مشاہرے میں اضافے کا اعلان کیا گیا وہیں ریاستی حکومت کے 16لاکھ ملازمین اور 12لاکھ پنشن پانے والوں کی طویل مدتی امید کو پورا کرتے ہوئے 11فیصدی کے اضافہ کے ساتھ ان کے مہنگائی بھتے کو بحال کرنے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بارہ بنکی : تعزیہ کاریگروں کو رواں برس بھی ہوا نقصان

ایک گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت تک کے اپنے خطاب میں انہوں نے نوجوانوں سے کہا'نئے زمانے کی تعمیر نوجوانوں آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ پوری دنیا نوجوانوں آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ طاقت ور ہتھیار سچ مانو آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ کامیابی تو آپ کی ہاتھ میں ہے ،جذبات میں ہے۔نوجوانوں کو ڈیجیٹل تکنیک میں اہل بنانے کے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی اے، ایم اے، انجینئرنگ،ڈپلوما وغیرہ کے ایک کروڑ طلبہ کو ٹیبلیٹ،اسمارٹ فون دینے کے ساتھ ہی مفت میں ڈیجیٹل ایکسیس بھی دیا جائےگا۔

مسابقہ جاتی بھتے کا اعلان کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ حکومت مقابلہ جاتی امتحان کے لئے جانے والے ہر امیدوار کو تین بار بھتہ فراہم کرے گی۔ یہ فیصلہ اراکین اسمبلی کے جذبات، نوجوانوں کی ضرورتوں اور سرپرستوں کو بڑی راحت دینے والا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.