ETV Bharat / state

Shivpal Yadav Criticize UP Govt اترپردیش حکومت اب تک کی سب سے زیادہ بدعنوان حکومت - شیوپال یادو کی یوگی حکومت پر تنقید

سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما شیو پال سنگھ یادو نے کانپور میں دورے کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت میں اپوزیشن کو کچلنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ Shivpal Singh Yadav Kanpur Visit

Shivpal Yadav Criticize UP Govt
سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما شیو پال سنگھ یادو
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 5:09 PM IST

سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما شیو پال سنگھ یادو

کانپور: سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما شیو پال سنگھ نے موجودہ اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو لوگوں کی آواز کو دبانے کا کام کر رہی ہے، اگر اپوزیشن کا کوئی رہنما آواز اٹھاتا ہے تو اس کی آواز کو دبانے کے لئے اس پر مقدمہ درج کروادئے جاتے ہیں۔ شیو پال سنگھ یادو کانپور ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے تھے جہاں انہوں پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہی۔ Most Corrupt Government Ever

شیوپال یادو نے کہا کہ موجودہ اترپردیش کے حکومت اب تک کی سب سے زیادہ بدعنوان حکومت ہے۔ اس حکومت میں لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں، ان کی آواز کو دبانے کوشش کی جا رہی ہے، جو عوامی رہنما اگر کسی طریقے کی کوئی آواز اٹھاتے ہیں تو ان کی آواز کو دبانے کے لیے اُن پر جھوٹے مقدمات درج کر انہیں جیل بھیجنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت بدعنوان افسران کے سہارے چل رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی اب سڑکوں پر اتر کر اس بدعنوان حکومت کے خلاف آواز بلند کرے گی اور احتجاج کرے گی۔ سماج وادی پارٹی اس حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کرے گی۔ شیو پال سنگھ یادو نے کانپور میں سماج وادی پارٹی کے تمام کارکنان سے مل کر انہیں اس لڑائی میں ہمت سے کھڑے رہنے اور موجودہ حکومت کے خلاف ڈٹ کر احتجاج کرنے کے اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی نے عالمی سطح پر ملک کی شبیہ خراب کی: شیو پال سنگھ یادو

واضح رہے کہ اس قبل بھی شیوپال سنگھ یادو نے مرکز اور ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ خود ایماندار لیڈر ہیں لیکن اُن کی حکومت میں افسران بے قابو ہیں۔ اس حکومت میں ہر طبقہ پریشان ہے۔ اس حکومت میں افسران کی لاپرواہی اور بے حسی کا یہ عالم ہے کہ وہ وزراء اور رکن اسمبلی کی سفارش پر بھی عمل نہیں کر رہے ہیں۔ ضلعی سطح پر ضلع پنچائت چیئرمین، بلاک صدر، پردھان اور کارپوریٹر کی بھی سماعت نہیں ہو رہی ہے۔ یہ سب عوام کے نمائندے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.