ETV Bharat / state

اتر پردیش: شیر کے حملے میں فارسٹ گارڈ ہلاک

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے کترینا گھاٹ جنگلاتی علاقہ کے پٹیارہ بیٹ میں گشت کے دوران ایک فارسٹ گارٹ پر شیر نے حملہ کردیا ۔ جس سے اس کی موت ہوگئی ہے۔

شیر کے حملے میں فارسٹ گارڈ ہلاک
شیر کے حملے میں فارسٹ گارڈ ہلاک
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 12:25 PM IST

بتایا جارہا ہےکہ کترینا گھاٹ علاقہ میں تعینات فارسٹ گارڈ 60 سالہ بھادو دو دن قبل کترینہ رینج کے پٹیارہ بیٹ میں گشت کے لئے گئے ہوے تھے۔

شام کے چار بجے تک جب بھادو گھر نہیں لوٹے تو گھر والوں کو فکر لاحق ہوی تو بھادو کے اہل خانے نے گاوں کے دیگر لوگوں کے ساتھ مل ان کی تلاش شروع کردی۔

رات بھر اسکی تلاش جاری رہی- صبح مسخ شدہ حالت میں بھا دو کی لاش جنگل میں نظر آئی ۔

لا ش پر نظر پڑنے کے بعد جیسے ہی لوگ آگے بڑھے تھوڑے فاصلے پر شیر بیٹھا دکھائی دیا۔

شیر کے حملے میں فارسٹ گارڈ ہلاک

شیر کو دیکھ کر تمام لوگو حواس باختہ ہوگئے۔شیر کافی دیر تک لاش کے قریب بیٹھنے کے بعد خود ہی جنگل کی طرف روانہ ہوگیا۔

اس کے بعد گاوں والوں نے اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی ۔اسکے بعد کترینا رینج کے ڈپٹی ریجنر شتروگھن لال ، محکمہ جنگلات کے داروغہ انل کمار، گارڈ رویندر اور تھانہ سجولی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے ک ر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔

محکمہ جنگلات کی جانب سےہلاک شدہ دوبھال کے اہل خانہ کو فوری طور مالی امداد اور جلد ہی لاش کو اہل خانہ کے حوالہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.