ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش دیویدی نے بتایا کہ 'پھولمتی گاؤں واقع لالتا پرساد کے غیر قانونی ڈیژل و کیروسین آئل کے گودام میں شدید آگ لگ گئی جس کے سبب پورا گودام جل کر خاکستر ہو گیا۔
وہیں آگ بجھانے کے دوران تین ملازمین بھی جھلس گئے۔ سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔مذکورہ گودام میں نقلی پٹرول بنا کر پٹرول پمپ پر فروخت کیا جاتا تھا۔
لالتا پرساد کے ہتھگواں و بہار بازار میں دو پٹرول پمپ ہیں۔
ایس ایچ او اودے ترپاٹھی کی شکایت پر فریب دہی، غیر قانونی اسٹوریز و دھماکہ خیز ایکٹ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت کیس درج کرکے لالتا پرساد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دونوں پٹرول پمپ کو سیز کر دیا گیا۔
پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔