ریاست اترپردیش میں بی جے پی کے اجلاس میں رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئی۔ رکن پارلیمان شرد ترپاٹھی نے رکن اسمبلی راکیش بگھیل پر جوتوں سے حملہ کر پٹائی کی تو دوسرے نے ہاتھوں کے ذریعہ پٹائی کی۔
شرد ترپاٹھی نے صرف اس وجہ سے راکیش بگھیل پر جوتوں سے حملہ کیا کہ روڈ کے سنگ بنیاد کی تختی پر ان کا نام نہیں لکھا گیا تھا۔