ETV Bharat / state

امروہہ کا نوجوان چمولی گلیشیئر سانحہ میں لاپتہ

اترپردیش کے ضلع امروہہ کا رہنے والا ونیت اتراکھنڈ میں تپووَن ہائیڈرو پاور پلانٹ میں کام کرتا تھا اور گزشتہ دنوں پیش آئے گلیشیئر سانحہ کے بعد سے لاپتہ ہے۔

ونیت گلیشیئر سانحہ کے بعد سے لاپتہ ہے
ونیت گلیشیئر سانحہ کے بعد سے لاپتہ ہے
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 7:23 PM IST

Updated : Feb 10, 2021, 9:31 PM IST

امروہہ کے تھانہ دیہات علاقے میں واقع سبودھ نگر کالونی کا رہنے والا ونیت سینی نامی نوجوان اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر سانحہ کے بعد سے لاپتہ ہے۔

ونیت گلیشیئر سانحہ کے بعد سے لاپتہ ہے

ونیت کی بہن کاجل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس کا بھائی تپووَن ہائیڈرو پاور پلانٹ میں اوم میٹل انفرا پروجیکٹ لمیٹیڈ کمپنی میں کام کرتا تھا اور اس حادثے کے بعد سے ہی اس کا کوئی سراغ نہیں ہے۔

فی الحال ونیت کے والد دلچند سینی اور کنبہ کے دیگر افراد اس کی تلاش کے لیے اتراکھنڈ گئے ہیں لیکن ابھی تک ونیت کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

امروہہ کے ڈی ایم اُمیش مِشرا کو جب یہ اطلاع ملی تو اُنہوں نے امروہہ کے تحصیلدار ابھے کمار کو ونیت کے گھر بھیجا۔

اُمیش مشرا نے بتایا کہ وزیراعلی کے احکامات کے مطابق اتراکھنڈ میں پھنسے لوگوں سے رابطہ کر کے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کی گئی ہے نیز انہیں ہیلپ لائن نمبر بھی دی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 10, 2021, 9:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.