آزادی کے بعد 1952ء میں پہلی مرتبہ ہوئے اسمبلی انتخابات Assembly Election سے اب تک بریلی حلقہ سے چھ مرتبہ آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ فریدپور اور میرگنج اسمبلی نشست میں ایک ایک امیدوار نے جیت حاصل کی۔ بھوجی پورہ سے ایک آزاد امیدوار منتخب Independent Candidate ہوا اور ایک مرتبہ کینٹ اسمبلی سیٹ سے آزاد امیدوار نے فتح درج کرائی ہے۔ فی الحال گزشتہ بیس برس سے اب تک کوئی آزاد امیدوار فتح حاصل نہ کر سکا۔
گزشتہ بیس سالوں میں کوئی آزاد امیدوار منتخب نہیں ہوا فریدپور اسمبلی حلقہ میں سیا رام ساگر نے دو مرتبہ آزاد امیدوار کے طور پر فتح حاصل کر چکے ہیں۔ حالانکہ دونوں مرتبہ آزاد امیدوار کے طور پر منتخب ہونے سے قبل سیارام ساگر سنہ 1977ء میں جے این پی کے ٹکٹ پر بھی فتح حاصل کر چکے تھے۔ اس کے بعد اُنہوں نے سنہ 1993ء، سنہ 2002ء اور سنہ 2012ء میں بطور سماجوادی پارٹی امیدوار فتح حاصل کی تھی۔
گزشتہ بیس سالوں میں کوئی آزاد امیدوار منتخب نہیں ہوا میرگنج میں واحد آزاد امیدوار کے طور پر بھوپندر شرما نے سنہ 1989ء میں فتح حاصل کی تھی۔ بھوجی پورہ اسمبلی نشست میں سنہ 1977ء میں آزاد امیدوار کے طور پر حامد رضا خاں نے پرچم لہرایا تھا۔ اُنہوں نے اس انتخاب میں کانگریس پارٹی کے بھانو پرتاپ سنگھ کو شکست دی تھی۔ اس اںتخاب میں حامد رضا خاں کو 17 ہزار 917 ووٹ ملے تھے، جبکہ بھانو پرتاپ سنگھ کو 16 ہزار 750 ووٹ ہی ملے تھے۔ بھوجی پورہ نشست سے اس کے بعد کبھی کوئی آزاد امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔ کینٹ حلقہ میں سنہ 1957ء میں پہلی مرتبہ اسمبلی انخابات مکمل ہوئے۔ یہاں سے سنہ 2002ء میں شہزل اسلام نے بطور آزاد امیدوار چناؤ میں فتح حاصل کی تھی۔ حالانکہ اس چناؤ میں سماجوادی پارٹی نے شہزل اسلام کے والد اسلام صابر کو سائکل کے نشان پر ٹکٹ دیا تھا، لیکن اُن کے والد کے انتخابی کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا۔ اس انتخاب میں شہزل اسلام ڈمی امیدوار کے طور پر اپنی انتخابی کاغزات نامزدگی درج کرا چکے تھے۔ لہزا، والد کا پرچہ مسترد ہونے کے بعد اچانک شہزل اسلام کو سماج وادی پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔ شہزل اسلام نے اس چناؤ میں رکارڈ ووٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ سنہ 2002ء میں منتخب ہوئے تمام اراکین اسمبلی میں سب سے کم عرم کے رکن تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
بہرحال آزادی کے بعد سے اب تک آزاد امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تمام اراکین اسمبلی میں سے صرف شہزل اسلام ہی رواں برس ہو رہے اسمبلی انتخابات میں بھوجی پورہ سے سماجوادی کے ٹکٹ پر چناؤ میدان میں ہیں۔ وہ اب تک سنہ 2002ء میں آزاد امیدوار کے طور پر، سنہ 2007ء میں بہوجن سماج پارٹی اور سنہ 2012ء میں کل ہند اتحاد ملّت کونسل کے ٹکٹ پر متواتر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اُنہیں سنہ 2017ء میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر بی جے پی کے بہورن لال موریہ سے چناؤ میں شکست ملی۔