اتر پر دیش کے ضلع وارانسی میں اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی تعداد 15 ہو گئی ہے جس میں بیشتر مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے . 13 مریض کو اب تک اسپتال سے رخصت دے دی گئی ہے۔ جبکہ 2 مریض تا حال بنارس ہند یونیورسٹی کے سندرلال ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں. ان کے رپورٹ کا ابھی انتظار ہے۔
شیو برساد گپت زونل سرکاری ہسپتال وارانسی کے سی ایم ایس ڈاکٹر بی این شری واستو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ پورے طور پر کرونا وائرس کو لے کر کے مستعد ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ اسپتال میں دس بیڈ کاایک آئسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے جس میں مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی کمی بھی پوری کردی گئی ہے۔ تا کہ باآسانی مریضوں کا علاج کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک شیو پرساد گپت ہسپتال میں اب تک کوئی بھی کورونا وائرس کا مشتبہ مریض نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے خوف کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ سردی نزلہ اور کھانسی جیسے علامات پائے جائیں تو ڈاکٹر سے رجوع ہوں اور سینیٹایزر جو بازار سے اس وقت غائب ہےاس کی جگہ صابن سے ہاتھ دھو لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
واضح رہے کہ آج اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادیتہ ناتھ وارانسی کے دورے پر تھے جہاں پر انہوں نے دین دیال اپادھیائے ہسپتال میں کرونا وائرس کو لے کر آئسولیشن وارڈ کا جائزہ لیا اور ضلع انتظامیہ کو اس سلسلے میں مستعد رہنے کا حکم دیا ہے.
اتر پردیش: ضلع انتظامیہ کورونا وائیرس کے تئیں مستعد - 13 مریض کو اب تک اسپتال سے رخصت دے دی گئی ہے
اتر پردیش کے ضلع وارانسی میں تا حال کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 15 ہوچکی ہے ۔ جس میں بیشتر مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ 13 مریضوں کو ہاسپیٹل سے رخصت دے دی گئی ہے ۔جبکہ بنارس ہندو یونیورسیٹی سندر لال اسپتال میں 2 مر یض زیر علاج ہیں