اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یو پی میں سب سے زیادہ معاملے آگرہ میں ہیں لیکن جلد ہی لکھنؤ کورونا کا مرکز بن سکتا ہے۔ پہلے جہاں کووڈ-19 کے کیس بہت کم تھے لیکن اب اچانک سے تعداد میں اضافہ ہوتا دکھ رہا ہے۔ شہر کا صدر علاقہ یو پی کا سب سے بڑا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے، جہاں 89 لوگ کووڈ-19 ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔
لکھنؤ کی بات کی جائے تو یہاں کورونا کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی تمام کوششوں کے باوجود فہرست لمبی ہوتی جا رہی ہے۔ حالانکہ شہر کے 13 علاقوں کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا تھا لیکن لکھنو میں سات نئے ہاٹ اسپاٹ بن گئے ہیں۔
- اگرہ میں سب سے زیادہ 199 کیسز سامنے آئے ہیں۔
- دارالحکومت لکھنؤ میں 163
- نوئیڈا میں 95
- میرٹھ میں 70
- سہارنپور میں 53
- مراد آباد میں 39
- فیروزآباد میں 38
- غازی آباد میں 30
- کانپور میں 30
- شاملی میں 23
- بجنور میں 22
- سیتا پور میں 17
- بلند شہر میں 15
- باغپت میں 15
- بستی میں 16
- وارانسی میں 14
اترپردیش میں کرونا وائرس ریاست کے 49 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے مثبت افراد کی تعداد 974 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 108 مریضوں کے علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے
یہ 108 افراد ضلع کے حساب سے درج ذیل ہیں۔
- آگرہ سے 13
- غازی آباد سے 7
- نوئیڈا سے 38
- میرٹھ سے 15
- ہاتھرس سے 4
- دارالحکومت لکھنؤ سے 6
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 14 اموات ہو چکی ہیں۔
لکھنؤ، کانپور، بستی، میرٹھ، وارانسی، بلندشہر، میں ایک، ایک شخص کی موت ہوئی، جبکہ میرٹھ و مراد آباد میں دو-دو اور آگرہ میں پانچ۔
ریاست میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے اب تک کل 28 ہزار 484 سیمپل لیے گئے ہیں، جن میں 27 ہزار 262 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
ریاست میں بیرون ریاست سے تقریباً 32 ہزار 72 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 ہزار 234 افراد ایسے ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔