یوپی کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے پورے صوبے میں کئی ترقیاتی اسکیمز نافذ کیے ہیں اور حکومت ان اسکیموں پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
وہیں، دوسری جانب سابقہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان حکومتوں کے جو ترقیاتی کام ادھورے رہ گئے تھے ان کو بھی بی جے پی پورا کرنے کا کام کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات قریب ہیں، اس میں اپوزیشن پارٹی طرح طرح کی تقریریں کر رہی ہے لیکن بی جے پی حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اپوزیشن پارٹی چاہے کتنے بھی منصوبے بنا لے لیکن بی جے پی کی حکومت ہی دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور اس مرتبہ 300 سے زیادہ نشستوں سے اقتدار حاصل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میں کانگریس چھوڑ رہا ہوں لیکن بی جے پی جوائن نہیں کروں گا: امریندر سنگھ
اتر پردیش کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ کی میرٹھ آمد سے جہاں بی جے پی حکومت کی طرف کرائے جا رہے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر پارٹی کے کارکنان میں خوشی دیکھی گئی وہیں دوسری مخالف جماعتوں نے ترقیاتی کاموں پر سوال بھی اٹھائے۔