ETV Bharat / state

خواتین کو پریشان کرنے پر پولیس نے گولی چلائی - شادی کی ایک تقریب

اترپردیش میں ایک پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر ایک ایسے شخص کو گولی مارکر زخمی کر دیا جو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔

پولیس اہلکار نے جنسی ہراساں کرنے والے شخص کو گولی ماردی

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 12:36 PM IST

زخمی ہونے والے کشن لال کو علاج کے لئے وارانسی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کی شناخت سروش کے نام سے ہوئی ہے جو اس وقت ضلع گونڈا میں تعینات ہے۔

یہ واقعہ منگل کے روز کمال پور گاؤں میں پیش آیا جب شرابی پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خواتین کو ہراساں کیا۔

یہ خواتین گاؤں میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے جارہی تھیں۔ پولیس اہلکار اور اس کے دوست سڑک کے کنارے شراب پی رہے تھے اور انہوں نے خواتین پر قابل اعتراض تبصرے کیے۔ جب کشن لال نے اعتراض کیا تو لڑائی جھڑپ شروع ہوگئی۔ اسی دوران پولیس اہلکار نے کشن لال کو گولی مار دی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.