ETV Bharat / state

یوگی حکومت میں لوٹ مار کا نظام انصاف پر حاوی: کانگریس صدر اجے کمار

اجے کمار للو نے کہا کہ یوگی حکومت میں لوٹ مار کا نظام انصاف پر حاوی ہے۔ گزشتہ چار برسوں میں بدعنوانی نے کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں اور عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

author img

By

Published : Feb 7, 2021, 11:02 PM IST

یوگی حکومت میں لوٹ مار کا نظام انصاف پر حاوی: کانگریس صدر اجے کمار
یوگی حکومت میں لوٹ مار کا نظام انصاف پر حاوی: کانگریس صدر اجے کمار

ریاست اترپردیش کے کانگریس صدر اجے کمار للو نے کہا کہ یوگی حکومت کے دور اقتدار میں ودھان بھون اور لوک بھون کے سامنے خودکشی اور خود سوزی کی کوشش بدعنوان اور مفلوج نظام کا واضح ثبوت ہے۔

للو نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 214 دنوں میں 363 لوگوں کی خودکشی اور خود سوزی کی کوشش کافی افسوسناک ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی اپنی زندگی کو ختم کرنے کی کوشش یقینی طور پر یوگی حکومت کے بدعنوان سسٹم کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں بدعنوانی انتہا پر ہے جس کے سبب بلاک اور ضلع سطح پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور ضلع انتظامیہ کے افسران کی جانب سے عام لوگوں سے رقوم اکٹھا کرنے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ متاثرہ افراد کی نہ تو تھانے میں سنی جارہی ہے اور نہ ہی ضلع ہیڈ کوارٹر کے عہدیدار ان سے انصاف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی امید میں متاثرہ لوگ اضلاع سے دارالحکومت آتے ہیں اور افسران کے چکر کاٹ کاٹ کر مایوس ہو کر انصاف نہ ملنے کی وجہ سے وہ خودکشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔

للو نے کہا کہ یوگی حکومت میں لوٹ مار کا نظام انصاف پر حاوی ہے۔ گزشتہ چار برسوں میں بدعنوانی نے کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں اور عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.