ETV Bharat / state

Waqf Property Inspection اترپردیش میں اوقاف املاک کی جانچ کی ہدایت

اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا کی شکایت کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں واقع اوقاف املاک کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔ حج کمیٹی کے چیئرمین نے سنی اور شععہ سنٹرل وقف بورڈ کے حوالے سے شکایت کی تھی۔ Ordered on Waqf Property Inspection

یوپی میں اوقاف املاک کی جانچ کی ہدایت
یوپی میں اوقاف املاک کی جانچ کی ہدایت
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 4:40 PM IST

اترپردیش میں اوقاف املاک کی جانچ کی ہدایت

لکھنو: اترپردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے الگ الگ علاقوں سے عوام کی شکایات آرہی تھیں کہ بورڈ میں کھلی بدعنوانی ہو رہی ہے۔ جب وزیراعلیٰ یوگی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلی بات کی۔ اب جانچ کے لئے ہدایت دے دی گئی ہے جس کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف جائیداد مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہوتی ہیں لیکن موجودہ وقت میں اوقاف کے تعلق سے بدعنوانی عروج پر ہے۔ جانچ ہونے کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہوجائیں گی کہ کتنے بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Aap on Yogi Govt یوگی آدتیہ ناتھ کا بلڈوزر صرف غریب عوام کے گھروں پر چل رہا ہے، عام آدمی پارٹی

ان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ جب وہ خود جب اوقاف املاک کے وزیر مملکت تھے، اس وقت ان بدعنوانیوں کو کیوں دور نہیں کیا اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے جانچ کی سفارش کیوں نہیں کی تھی۔ اس سوال کا واضح جواب نہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقف املاک کی لڑائی کئی علماء لڑ رہے تھے۔ اس بات پر بھی غور کیا جا رہا تھا کہ جانچ کے لئے سی بی آئی کی سفارش کی جائے یا کسی دوسرے جانچ ایجنسی کو دیا جائے۔ اس پر کافی عرصے تک غور و فکر کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی باتوں پر توجہ دینے سے بہتر ہے کہ اس میں سدھار لایا جائے۔ اب شکایت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے جانچ کی ہدایت دی گئی ہے اور امید ہے کی جانچ کے بعد بڑے معاملات کا انکشاف ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.