مرادآباد: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج بدھ جن سمیلن میں شرکت کے لئے مرادآباد پہنچے۔ سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ 430 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ مرادآباد میں منعقدہ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ تقریبا 430 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگھ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عام لوگوں سے اجولا یوجنا، آیوشمان گولڈن گارڈ، پردھان منتری آواس یوجان سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ Yogi Adityanath Moradabad Visit
یہ بھی پڑھیں:Global Investors Summitاگلے سال فروری میں لکھنؤ میں گلوبل انویسٹرس سمٹ کا اجلاس کا اعلان
وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ہمشیہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتی رہی ہے۔ اسی وجہ سے مراد آباد کے لوگوں نے بھی اس پارٹی سے منہ موڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت پیتل کے تاجروں اور کاریگروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور ڈاکوں اور لیٹروں کو جیل بھیج رہی ہے۔ کل اور آج میں یہ فرق ہے۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ نے دنشوروں اور اساتذہ کو خصوصی اعزاز سے نوازا اور ان کی خدمات پر اظہار تشکر کیا گیا۔ Uttar Pradesh CM Yogi Adityanath Launches Dozen Of Development Scheme In Moradabad