ETV Bharat / state

رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو مفت میں تعلیم کا فیصلہ

اترپردیش حکومت نے چترکوٹ ڈویژن میں محکمہ عملہ میں رجسٹر مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کی اسکیم کے تحت اٹل رہائشی کالج کے قیام کر فیصلہ کیا ہے۔

چترکوٹ ڈویژن میں رجسٹر ڈمزدوروں کے بچوں کو مفت میں تعلیم دی جائےگی
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 3:23 PM IST

لیبر انفورسمنٹ افسر ارون کمار تیواری نے سنیچر کو بتایا کہ ضلع میں 30 ہزار خاتون و مرد مزدوروں نے محکمہ میں رجسٹریشن کرایا ہے۔ مزدوروں کے بچوں کو اچھی اور مفت تعلیم دینے کے لئے انتظامیہ نے چترکوٹ میں اٹل رہائشی انٹر کالج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کالج میں طلبہ و طالبات کو جماعت اول سے لے کر انٹر تک کی تعلیم مفت دی جائےگی۔ یہ کالج 30 ایکڑ زمین پر 50 کروڑ روپئے کے اخراجات سے قائم کیاجائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ زمین کی فراہمی کے لئے ڈویژن افسران کو خط لکھ کر زمین دستیاب کرانے کو کہا گیا ہے تاکہ کالج کی تعمیر کا کام جلد ہی شروع کیا جاسکے۔یہ حکومت اترپردیش کی ترجیحاتی اسکیم میں شامل ہے۔ اس میں ہزاروں بچے جو مہنگی تعلیم کی وجہ سے اچھے کالجوں میں داخلہ نہیں لے سکتے ہیں انہیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
مسٹر تیواری نے بتایا کہ 30 ایکٹر زمین پر کالج اور ہاسٹل بنایا جائےگا۔ ابھی تک اس قسم کی سہولت 12 اضلاع میں تھی اس میں اب چترکوٹ ڈویژن بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ کالج کی تعمیر کے بعد حکومت کی جانب سے جو ہدایت دی جائے اسی کی بنیاد پر کام کیاجائےگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.